اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتاب بینی کم ہو گئی ہے اس رشتے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے پیچھے ایک 70سالہ فلسفہ اورکہانی ہے،جب تک جمہور کو حق نہیں ملے گا ترقی نہیں ہو سکے گی،آئین کے دائر کار …
وفاقی وزیر مشاہداللہ خان اور عرفان صدیقی کا فاروق عادل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتاب بینی کم ہو گئی ہے اس رشتے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے پیچھے ایک 70سالہ فلسفہ اورکہانی ہے،جب تک جمہور کو حق نہیں ملے گا ترقی نہیں ہو سکے گی،آئین کے دائر کار میں رہتے ہوئے سب کو کام کرنے اورایک دوسرے کو عزت دینے کی ضرورت ہے،فاروق عادل سے پرانی دوستی ہے ان کی کتاب کتب بینی کے لئے ایک بہترین کوشش ثابت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کتاب میلہ کے دوران پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ ممتاز صحافی،کالم نگار اور صدرمملکت کے کنسلٹنٹ فاروق عادل کی کتاب ’جوصورت نظرآئی‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ا









