اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی شخصیت اور ان کی خدمت مدر ٹریسا سے کسی طور پر کم نہیں، انہوں نے ہر سیاسی جماعت کی حکومت میں اس کا قبلہ درست کرنے کے لئے جدوجہد کی۔ وہ تاریخ ساز شخصیت تھیں۔