اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو ملک و قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال رہی ہے،امن و امان کا قیام،تعلیم وصحت کی سہولتیں ،مثالی ترقی وروزگارکے مواقع دینا اورمعیشیت کی ابتر صورتحال کو بلندی کی طرف لے جانا وزیراعظم نواز شریف کا جرم ہے تو وہ یہ جرم کرتے رہیں گے،حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تاک میں بیٹھے دھرنے والوںکو مشورے دینے اور اکسانے والوںکو اچھی طرح پہچانتے ہیں ۔