36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار کا بیجنگ...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار کا بیجنگ میں تھر انرجی لمیٹڈ کے مالی معاونت کے معاہدے کے موقع پر خطاب

- Advertisement -

بیجنگ ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت تھر میں 330 میگاواٹ کاپاور پلانٹ لگایا جارہا ہے، یہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کاحامل ہے، یہ پروجیکٹ پاکستان اور چین کے بزنس لیڈر شپ کے کنشورشیم کے تحت کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں تھر انرجی لمیٹڈ کے مالی معاونت کے معاہدے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک کے تحت تھر میں 330 میگاواٹ کول پاور پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ پاکستان اورچین کے بزنس لیڈرشپ کی کنشورشیم کے تحت لگایا جارہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے مالیاتی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جوائنٹ وینچرز اور اقتصادی شراکت داری کی طرف بڑھنے کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ میںآج یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت آئی پی پیز اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پرعزم ہے تاکہ توانائی کے شعبے کی استعداد کار کو بڑھایا اور تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کو کم کیا جاسکے۔ موجودہ حکومت سرمایہ کروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآءہونے کے لئے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں