اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے پیر کے روز اسلام آباد میں میٹنگ کے دوران مشرقی کوریڈور سکھر سے حیدر آباد تک باٹ موڈ میں کام کی رفتار تیز کرنے اور جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ میٹنگ میں سی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر حسان داﺅد نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران سی پیک فریم ورک کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر نے سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے شعبے کو سی پیک فریم ورک میں شامل کرنے پر چین کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔