اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بل گیٹس سے واشنگٹن میں گیٹس فاﺅنڈیشن ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں صحت اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گیٹس فاﺅنڈیشن دنیا میں عالمی صحت و ترقی کی ایک اہم حامی ہے، اس فاﺅنڈیشن نے پاکستان میں اب تک پولیو …
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بل گیٹس سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بل گیٹس سے واشنگٹن میں گیٹس فاﺅنڈیشن ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں صحت اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گیٹس فاﺅنڈیشن دنیا میں عالمی صحت و ترقی کی ایک اہم حامی ہے، اس فاﺅنڈیشن نے پاکستان میں اب تک پولیو کے خاتمے، نئی ویکسین متعارف کرانے اور بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے حفاظتی ادویات کے حوالہ سے کام کیا ہے، پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں ابھی بھی جان لیوا پولیو وائرس پایا جاتا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور بل گیٹس نے پولیو کے خاتمہ کے پروگرام، حفاظتی ادویات، غریبوں کیلئے ڈیجیٹل مالیاتی سروسز تک رسائی سمیت پاکستان میںدیگر اہم شراکت داریوں کی بنیاد رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان جنوبی ایشیاءمیں موبائل منی اکاﺅنٹس کے استعمال کا ایک اہم رکن ہے۔








