اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں صوبائی حکومتوں بشمول آزاد وجموں کشمیراور گلگت بلتستان کی قیادت کی باہمی مشاورت سے کوویڈ 19کے عدم پھیلاو¿ اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے قومی کاوشیں تیزی سے جاری ہیں، این سی او سی نے 9مئی کے بعد کی صورتحال، صوبوں کا رمضان سے متعلق گائیڈ لائینز پر عمل درآمد، …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں صوبائی حکومتوں بشمول آزاد وجموں کشمیراور گلگت بلتستان کی قیادت کی باہمی مشاورت سے کوویڈ 19کے عدم پھیلاو¿ اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے قومی کاوشیں تیزی سے جاری ہیں، این سی او سی نے 9مئی کے بعد کی صورتحال، صوبوں کا رمضان سے متعلق گائیڈ لائینز پر عمل درآمد، رمضان کے آخری عشرے کے لئے تیاریوں کا جائزہ اور کوویڈ 19سے متعلق اعداد و شمار پر غور و خوص کیا گیا۔ پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کے نمائندوں نے رمضان کے آخری عشرے کے لئے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں، صوبے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تا کہ کوویڈ 19کی روک تھام کے لئے حکومت کے اقدامات متاثر نہ ہوں۔ چیف کمشنر اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس جبکہ وفاقی وزیروزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) وزیر اعجاز احمد شاہ، وزیر برائے صنعت پیداوار حماد اظہر، وزیر برائے قومی خوراک تحفظ سید فخر امام، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار، وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داو¿د اور دیگر اجلاس میں شرکت کی۔







