اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعہ کو ملاقات کے دوران ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے روزگار کی فراہمی پر مشاورت کی ہے اور ملک میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان کے درمیان ملاقات میں ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے روزگار کی فراہمی پر مشاورت، تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعہ کو ملاقات کے دوران ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے روزگار کی فراہمی پر مشاورت کی ہے اور ملک میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق پلان پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی، نوجوان اثاثہ ہیں ، وہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں نوجوانوں کا ملکی تعمیر و ترقی میں شراکت دار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتارا جائے گا۔









