وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کراچی میں مستقبل کیلئے بجلی کی ضروریات سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سال 2023ءتک تقریباً 4100 میگاواٹ بجلی کراچی میں درکار ہوگی، وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی، سال 2023ءتک کراچی کو نیشنل گرڈ سے 1400 میگاواٹ مزید بجلی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کراچی میں مستقبل کیلئے بجلی …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سال 2023ءتک تقریباً 4100 میگاواٹ بجلی کراچی میں درکار ہوگی، وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی، سال 2023ءتک کراچی کو نیشنل گرڈ سے 1400 میگاواٹ مزید بجلی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کراچی میں مستقبل کیلئے بجلی کی ضروریات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اسد عمر نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی 500 میگاواٹ سپلائی کے لئے پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے اجلاس میں متعلقہ اداروں کو سپلائی یقینی بنانے کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی برائے معدنیات شہزاد قاسم، چیئرمین نیپرا، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔