وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا اجلاس سے خطاب

266

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں آبی وسائل کی ترقی کے لئے مربوط منصوبہ بندی کررہی ہے اسی تناظر میںکچھی کینال منصوبہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں زراعت کے لیے پانی کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا ، لاکھوں ایکڑ رقبے کو سیراب کرے گا ۔ ان خےا لات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں آبی وسائل ڈویژن کی جانب سے کچی کنال منصوبہ پر بات کرتے ہوئے کےا۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ کچی کےنال منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا ، زرعی صنعتوں کے فروغ میں مدد دے گا اور مزید اس منصوبے کے تحت بلوچستان کی مقامی کمیونٹی کے لیے پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے گا، اجلاس میں کچی کنال منصوبے کے تکنیکی پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اس منصوبے کے تفصیلی جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جو 15 دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزارت منصوبہ بندی کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں آبی وسائل ڈوےژن کی جانب سے دوسرا منصوبہ برج عزیز خان ڈیم پروجیکٹ پشین لورا کے لیے 67.407 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ، اس منصوبہ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ یہ منصوبہ کوئٹہ شہر کے لوگوں کو 21 ملین گیلن پانی فراہم کرے گا جس سے شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، اس منصوبے کو اجلاس نے منظور کر لیا۔