وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کاپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب

120

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کےلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 950 ارب روپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 80 فیصد ترقیاتی بجٹ جاری ترقیاتی منصوبوں کےلئے دے رہے ہیں، بلوچستان کےلئے 70 ارب روپے، جنوبی پنجاب، سندھ اور کے پی کے پسماندہ علاقوں کےلئے 50 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علم پر مبنی معیشت کےلئے 43 ارب روپے اور ہنرمند نوجوان پروگرام کےلئے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔