وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر کی ملاقات، پاکستان میں بینک کے آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

استنبول۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر ڈاکٹر محمد ہاشم بوتشکن نے اپنے وفد کے ہمراہ استنبول میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں بینک کے جاری آپریشنز اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ …

استنبول۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر ڈاکٹر محمد ہاشم بوتشکن نے اپنے وفد کے ہمراہ استنبول میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں بینک کے جاری آپریشنز اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ترقیاتی اقدامات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ETDB کی مسلسل دلچسپی اور تعاون کو سراہتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعاون اور مستقبل کی شراکت داری کو تقویت دینے کے لیے پوری طرح تعاون فراہم کرے گا۔

مزید خبریں