وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کے نکات کے جواب

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کے سامنے سرخرو ہیں۔ پیرکوقومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پی پی پی اورمسلم لیگ کے درمیان درمیان نورا کشتی چلتی ہے حقیقت میں دونوں ایک ہیں۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کے سامنے سرخرو ہیں۔ پیرکوقومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پی پی پی اورمسلم لیگ کے درمیان درمیان نورا کشتی چلتی ہے حقیقت میں دونوں ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حکومت پرتنقید ہوئی، اپوزیشن کے لوگ گوروں سے بہت متاثر ہیں اس لئے حوالہ دے رہاہوں کہ آج بلوم برگ نے بھی کہا ہے کہ دنیا کو مکمل لاک ڈاون کی بجائے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی طرف جانا چاہیے ۔ عوام اور یہ ایوان فیصلہ کرے کہ کون غلط ہے اور کون درست ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسم لیگ (ن) کے ادوار شروع ہوتے ہی پی آئی اے اور سٹیل ملزخسارے میں چلے گئے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عمران خان کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ عمران خان کے ساتھ کیا مناظرہ کریں گے۔ہم پارلیمان اور ٹی وی پر مناظرے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا وہ بیان عوام کومعلوم ہے کہ جو پی آئی اے خریدے گا سٹیل ملز ساتھ میں دیں گے۔ مرادسعید نے کہاکہ بجٹ پرتنقید ہوئی ہے لیکن یہ لوگ بھول گئے کہ عمران خان نے 200 ارب روپے سے زیادہ کا کا تاریخی احساس پروگرام یا۔ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا‘ آزاد کشمیر میں 100 فیصد مفت علاج‘ پنجاب میں 70 فیصد مفت اور بہترین علاج عمران خان نے فراہم کردیا ہے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ختم نبوت کا معاملہ اٹھایا۔آج ہم سرخرو ہیں، آج عمران خان سرخرو ہیں ، ہم عوام کا سامنا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب یہ لوگ امریکہ جاتے تھے تو سی آئی اے حکام سے کہتے کہ آپ ڈرون مارتے جائیں ہم سنبھالتے جائیں گے۔ وکی لیکس میں ساری تفصیلات درج ہیں۔ عمران خان نے پختونوں اور پاکستان کا مقدمہ لڑا۔ یہ وہاں جاکر پرچیاں لاتے تھے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکو تقریر نویس تبدیل کرنا چاہیے یا پھر وہ رٹا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کل فاطمہ بھٹو کا بیان آیا ہے۔ یہ پرچی کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں۔ فاطمہ بھٹو کی کتاب میں نے پڑھی ہے۔ انہوں نے اپنے والد کے قتل کی ساری تفصیلات لکھی ہے کہ جب ان کے والد کو شہید کیا گیا،کس طرح وہ پی ایم ہاﺅس میں فون کرتی رہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں انصاف کارڈ اور غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے گئے۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اورچھوٹوں صوبوں کی ترقی چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کراچی کے ایم این ایز کے ترقیاتی کاموں پر سٹے لے رہی ہے۔ ہم نے بلوچستان اور سندھ میں غربت کے خاتمے کے لئے دس فیصد اضافی فنڈز مختص کئے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ہم سرخرو ہوئے ہیں۔ وہ خود دار لیڈر ہیں۔ پاکستان ترقی کرے گا۔ میں چیلنج کرتا ہوں کسی بھی چینل پر دلایل دیں۔ آپ حلقہ چن لیں میں وہاں مقابلہ کروں گا۔