اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حکومت کے ابتدائی سو ایام کے دوران تمام اہداف کو پورا کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بطور وفاقی وزیر حلف برداری کے بعد اپنے دفتر میں مبارکباد دینے کیلئے آئی اہم …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی دفتر میں مبارکباد کیلئے آنے والی اہم شخصیات سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حکومت کے ابتدائی سو ایام کے دوران تمام اہداف کو پورا کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بطور وفاقی وزیر حلف برداری کے بعد اپنے دفتر میں مبارکباد دینے کیلئے آئی اہم شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے این ایچ اے کے سوشل میڈیا سیٹ اپ کو مزید مو¿ثر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا جا سکے۔








