اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے، انہوں نے پارلیمنٹ پر نہیں پہلے اپنے اوپر پھر اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور پھر اپنے ووٹرز پر لعنت بھیجی، شیخ رشید نے پہلے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اب وہ یکم فروری کے …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے، انہوں نے پارلیمنٹ پر نہیں پہلے اپنے اوپر پھر اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور پھر اپنے ووٹرز پر لعنت بھیجی، شیخ رشید نے پہلے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اب وہ یکم فروری کے بعد استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تاکہ ضمنی انتخابات نہ ہو سکیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے صادق و امین ہونے کے نشانات برطانیہ اور بنی گالہ میں پائے جاتے ہیں۔ جس طریقہ سے انہوں نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی اسی طرح انہوں نے پہلے اپنے اوپر، پھر اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور پھر اپنے ووٹرز پر لعنت بھیجی جنہوں نے ووٹ دے کر ان کو اسمبلیوں میں بھیجا ہے اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے، عمران خان کا مقصد ریاست سے غداری ہے، ریاست تین ستون کا مجموعہ ہے، ایک پارلیمنٹیرین اور شہری کی حیثیت سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر ان کو شرم کرنی چاہئے۔







