وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو برطرف کرنے سے سی پیک منصوبے سمیت ملک میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری شدید متاثر ہوئی ہے‘ مشکل ترین حالات میں بھی حکومت اپنے تجربے کے بل بوتے پر ملک کو آگے بڑھا رہی ہے‘ عدلیہ ‘ انتظامیہ اور مقننہ کو اپنے اپنے دائرہ کار …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو برطرف کرنے سے سی پیک منصوبے سمیت ملک میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری شدید متاثر ہوئی ہے‘ مشکل ترین حالات میں بھی حکومت اپنے تجربے کے بل بوتے پر ملک کو آگے بڑھا رہی ہے‘ عدلیہ ‘ انتظامیہ اور مقننہ کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں‘ اگر ریاستی ادارے ایک دوسرے کے کام میں مداخلت کریں گے تو اس سے مسائل پیدا ہوں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پونے 5 سال پورے ہوگئے ہیں‘ انتخابات میں تین ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔ ہم نے انتہائی نامساعد حالات میں پانچ سال پورے کئے ہیں