وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزمیر حاصل خان بزنجو کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزمیر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقوم بھیجے کے الزام کے حوالے سے نیب کی طرف سے بغیر تحقیقات کے نوٹس لیا جانا غیر ذمہ دارانہ ہے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنا کر تحقیقات کروائی جائیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزمیر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقوم بھیجے کے الزام کے حوالے سے نیب کی طرف سے بغیر تحقیقات کے نوٹس لیا جانا غیر ذمہ دارانہ ہے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنا کر تحقیقات کروائی جائیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقوم بھیجنے کے حوالے سے نیب نے بغیر تحقیقات کے نوٹس لیا۔ اس سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ساکھ خراب ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی بننی چاہئے جو رقوم بھیجنے کی تحقیقات کرکے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے ۔