وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو کا سول ہسپتال کا دورہ

90

کراچی ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے جمعہ کو سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا اور سانحہ گڈانی کے متاثرین مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے راﺅنڈ پر موجود ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے ڈاکٹرز کو سانحہ گڈانی کے متاثرہ مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ملاقات کے دوران مریضوں کو حوصلہ دیا اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔