وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالہ سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس

94
وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سمیت ان کی ٹیم کے اہم ارکان، سینئر مینجمنٹ اور پی آئی اے کے قانونی ،مالیاتی مشیر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں نجکاری عمل کے حوالے سے واضح ٹائم لائنز پر اتفاق کیا گیا تاکہ وزیراعظم اور کابینہ کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کو پورا کیا جا سکے۔