وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات‘ گردشی قرضہ کے معاملات پر غور کیا گیا

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے وفد نے ملاقات کی۔ عالمی بینک کا ممبر ادارہ آئی ایف سی سرمایہ کاری، ایڈوائزری اور اثاثہ جات کے انتظام کار میں مشاورت فراہم کرتا ہے تاکہ نجکاری کے عمل سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ آئی ایف سی عالمی سطح پر اقتصادی ترقی، سرمایہ …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے وفد نے ملاقات کی۔ عالمی بینک کا ممبر ادارہ آئی ایف سی سرمایہ کاری، ایڈوائزری اور اثاثہ جات کے انتظام کار میں مشاورت فراہم کرتا ہے تاکہ نجکاری کے عمل سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ آئی ایف سی عالمی سطح پر اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، غربت کے خاتمہ اور ترقی کے فروغ میں بھی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر آئی ایف سی کے وفد نے دو پاور پلانٹس کی نجکاری پر تبادلہ خیال کیا جبکہ گردشی قرضہ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ آئی ایف سی کی کاوشیں قابل قدر ہیں اور پہلی مرتبہ غیر روایتی سرمایہ کاروں نے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ کے معاملات پر وزارت توانائی سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ اجلاس میں خسارہ میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا تاکہ ان کو منافع بخش بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے خسارہ پر قابو پا کر قومی خزانہ پر دباﺅ کو کم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے آئی ایف سی کے وفد کو نجکاری کے پروگرام کے بارے میں بتایا جس میں سرکای اداروں کی نجکاری اور حصص کی فروخت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، بینکاری، انشورنس اور انڈسٹریز سمیت مختلف شعبوں میں نجکاری کی جا رہی ہے۔ محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ نجکاری پروگرام کے تحت جاری مالی سال میں 150 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔