وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحیم التھانی کی ملاقات

493

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحیم التھانی نے ملاقات کی،

ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں،

وفاقی وزیر نے قطر کے سفیر سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ قطر کا منشیات کی روک تھام اور دیگر قانونی امور سے متعلق تعاون قابل تحسین ہے، بلوچستان کے نوجوان قطر میں مختلف شعبوں خصوصاً سکیورٹی فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مزید 6 لاکھ سے زیادہ افراد کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،

ملاقات میں وفاقی وزیر اور قطر کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے بہترین استعمال اور ان کی ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔