وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان کا نیشنل ہنی فیسٹیول 2019ءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ مگس بانی زرعی ترقی کا ایک اہم جزو ہے، یہ خوش آئند بات ہے کہ بیری کا شہد سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں برآمد کیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر تحقیقاتی اداروں کیساتھ ملکر مگس بانی کے فروغ …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ مگس بانی زرعی ترقی کا ایک اہم جزو ہے، یہ خوش آئند بات ہے کہ بیری کا شہد سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں برآمد کیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر تحقیقاتی اداروں کیساتھ ملکر مگس بانی کے فروغ کے لئے نمایاں کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہنی (قومی شہد) فیسٹیول 2019ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مگس بانی زرعی ترقی کا اہم جز ہے، نیشنل ہنی فیسٹیول کے اس ایونٹ کے انعقاد پر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق قومی سطح پر اسکے فروغ کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے

Leave a Reply