اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار کی زیر صدارت گندم کی رسد، قیمت اور دستیابی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں صوبہ پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے محکمہ خوراک کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر گندم سپلائی کی صورتحال، گندم کے موجودہ ذخائر، گندم کاشت کی صورتحال سمیت …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار کی زیر صدارت گندم کی رسد، قیمت اور دستیابی کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار کی زیر صدارت گندم کی رسد، قیمت اور دستیابی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں صوبہ پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے محکمہ خوراک کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر گندم سپلائی کی صورتحال، گندم کے موجودہ ذخائر، گندم کاشت کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پاسکو، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اہلکاروں سمیت ڈی جی نیشنل لاجسٹک سیل (ایل ایل سی) کراچی نے بھی شرکت کی۔








