وفاقی وزیر پارلیمانی امور سےگورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور سےگورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے دینار ہسپتال میں کینسر کی تشخیص کے لیے جدید مشینری کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نےکینسر کے مریضوں کے لیے جدید تشخیصی سہولیات کی جلد فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا ۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نےبتایا کہ دینار ہسپتال سے جنوبی خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع کے مریض مستفید ہوں گے۔گورنر نے وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پرخیبرپختونخوا میں ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نےصوبائی ترقی کے لیے وفاقی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔