اٹک ۔ 19 جون(اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیاءخوردونوش کی رعایتی نرخوں پر پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان سستا بازار اٹک کے دورے کے موقع پر کیا۔