اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہر اس ہاتھ کو روکا جائے گا جو وطن عزیز کے امن کو للکارے گا۔ جمعے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 22دہشت …
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہر اس ہاتھ کو روکا جائے گا جو وطن عزیز کے امن کو للکارے گا۔ جمعے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 22دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی اور دہشت گردوں کےلئے کوئی جگہ نہیں ،قوم اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جو اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ہمارے کل کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان امن واستحکام کی راہ پر گامزن ہے اور انشاء اللہ ہر اس ہاتھ کو روکا جائے گا جو اس وطن کے امن کوللکارے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انشاءا للہ ہمیشہ سرخرو رہے گا۔








