وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری پر مبارکباد

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی سنجیدہ سفارتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جمعرات کو انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدوللہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری موجودہ حکومت کی سنجیدہ …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی سنجیدہ سفارتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جمعرات کو انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدوللہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری موجودہ حکومت کی سنجیدہ سفارتی کاوشوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم، وزارتِ داخلہ اور پوری حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جن کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان کا وقار بلند ہوا اور عوام کے لیے سفر کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ یہ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔