وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں 36 ویں قومی دن پر جمہوریہ یمن کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، یمن کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل کی 36 ویں قومی دن پر جمہوریہ یمن کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں 36 ویں قومی دن پر جمہوریہ یمن کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، یمن کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دونوں ممالک دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یمن کے عوام کے خوشحال مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔









