وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں اظہار خیال

183

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور واجبات کی وصولیاں بہتر ہوئی ہیں، 2018ءمیں الیکشن سے پہلے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں واجبات ادا نہیں کئے جاتے یا جن فیڈرز پر واجبات کی عدم ادائیگی 70 فیصد سے زائد ہے، ان کو بند کر دیا جاتا ہے۔