وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی پریس کانفرنس

225
APP28-03 ISLAMABAD: December 03 – Federal Minister for Power Division Sardar Awais Leghari along with Federal Minister for Kashmir Affairs & Gilgit-Baltistan Ch. Muhammad Barjees Tahir addressing a press conference. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملک بھر مےں آج پیر سے5297 فےڈرز سے بجلی کی لوڈشےڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ساڑھے چار سال انتھک محنت اور جدوجہد سے نہ صرف ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا ہے بلکہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر حقیقی معنوں میں گامزن کر دیا ہے، اس وقت ملک میں2ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے ، ہمارے پاس اس وقت طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے ، اےسے علاقے جہاں بجلی چوری کی جاتی ہے وہاں سسٹم مےں زائد بجلی ہونے کے باوجود لوڈ شےڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔