اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی شہادت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ ستر سالوں میں مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں …
بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی شہادت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ ستر سالوں میں مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا جس کی بدولت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوںکی آبادی کی شرح میں کمی کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔








