اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی ( پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون کرنے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان پاور ڈویژن کے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے بجلی چوری کیخلاف جاری مہم میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعلی سندھ کا قومی مقصد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔