وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا سینیٹ میں سی پیک اسپشل کمیٹی کی رپورٹس پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیان سی پیک پراتفاق رائے کی وجہ سے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اورکامیابی کیساتھ مکمل کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں سی پیک اسپشل کمیٹی کی رپورٹس پر اپنا موقف دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیان سی پیک پراتفاق رائے کی وجہ سے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اورکامیابی کیساتھ مکمل کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں سی پیک اسپشل کمیٹی کی رپورٹس پر اپنا موقف دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صوبے اس میگا پراجیکٹ کے ثمرات سے استفادہ کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں، صوبائی قیادت اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سی پیک کی منیجمنٹ میں فعال کردار ادا کررہی ہیں، وزراءاعلیٰ اور ان کی ٹیموں کی جانب سے سی پیک کے جائنٹ ورکنگ گروپس اور جائنٹ کو آپریشن کمیٹی میں شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت شفافیت،اجتماعیت، قومی ہم آہنگی اور برابری پر عمل پیرا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی مجموعی ترقی کا منصوبہ ہے جو بلا شبہ صوبوں اور تمام علاقوں باالخصوص کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے، سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ انفرا سٹرکچر کے منصوبے سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دوردراز علاقوں میں نہ صرف روابط کو فروغ دیں گے بلکہ نئے معاشی مراکز کو بھی جنم دے رہے ہیں ۔