اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر پہنچنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں گوادر نمائش 2018ءکے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ گوادر کے دورہ کے دوران وزیر داخلہ نوجوانوں سے گھل مل گئے۔ وزیر داخلہ نے نوجوانوں سے استفسار کیا کہ گوادر کے بارے میں ان کے کیا احساسات ہیں، کیا وہ …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا گوادر کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر پہنچنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں گوادر نمائش 2018ءکے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ گوادر کے دورہ کے دوران وزیر داخلہ نوجوانوں سے گھل مل گئے۔ وزیر داخلہ نے نوجوانوں سے استفسار کیا کہ گوادر کے بارے میں ان کے کیا احساسات ہیں، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ گوادر تبدیلیوں کے مراحل سے گزر رہا ہے، کیا وہ اس بات سے متفق ہیں کہ گوادر تیزی سے بدل رہا ہے۔ وزیر داخلہ کے استفسار کے جواب میں نوجوانوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دوبارہ قائم ہو تاکہ گوادر سمیت ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے۔







