اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے سرگرم رکن خرم ذکی کے کراچی میں قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سندھ حکومت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری عمل میں لائے گی۔