- Advertisement -
دوحہ ۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے قطر کےوزیر مملکت برائے توانائی امور سعید شریده الکعبی سےدوحہ میں ملاقات کی۔منگل کو وزارت پیٹرولیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قطر اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی اور اسے مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
- Advertisement -