اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے آئل ریفائنریز کے مسائل کے حل کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے، فرنس آئل کی درآمد بند کرنے، پاور ڈویژن کی طلب اور ایس این جی پی ایل کو گیس کی فراہمی کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو …
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے آئل ریفائنریز کے مسائل کے حل کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے، فرنس آئل کی درآمد بند کرنے، پاور ڈویژن کی طلب اور ایس این جی پی ایل کو گیس کی فراہمی کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی غریب آدمی کا ایندھن ہے اور ہمیں عام صارف کو ریلیف دینا چاہیے لہٰذا کابینہ کمیٹی نے طے کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی برقرار رکھی جائے گی اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ فرنس آئل کی درآمد بند کی جائیں گی۔ اجلاس میںآئل ریفائنریز کے مسائل پر بھی غور کیا گیا اور یہ طے ہوا کہ فی الحال آئل ریفائنریز اپنی پوری گنجائش کے ساتھ کام کریں۔








