کوئٹہ ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان سے کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنماﺅں نے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر معاون برائے انرجی مبین خان خلجی ، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر سے ملاقات کرنے والوں میں …
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان سے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد اور رہنماﺅں کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان سے کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنماﺅں نے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر معاون برائے انرجی مبین خان خلجی ، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف ساو¿تھ ریجن کے صدر میر تاج محمد رند ، نارتھ ریجن کے صدر باری بڑیچ، نارتھ ریجن کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بیٹنی، نائب صدر ریجن ادریس تاج، کوئٹہ سٹی صدر غفار کاکڑ ، وکیل رہنما ایوب ترین سینئیر نائب صدر ملک حمزہ خان ناصر ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر جمالی بھی موجودہیں۔








