اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی قابل مذمت کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل اس قسم کی کارروائی …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی پروفیسر احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی قابل مذمت کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل اس قسم کی کارروائی سے ملک میں پیش آمدہ انتخابات سے متعلق انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ایک اور جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ معینہ مدت مکمل کرنے جا رہی ہے ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک میں پرُامن انتخابات کو یقینی بنانے کےلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل آگے بڑھ سکے۔







