وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ”الیکٹروکیورمیٹر لس سمارٹ میٹرنگ“ مشین کی تعارفی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،سائبر سیکورٹی کو ملک کے دفاع کی طرح ناقابل تسخیر بنانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایگنائٹ اور کمپنی آف انٹیلیجنٹ سسٹمز نیٹ ورک ریسرچ (سی آئی ایس این آر)کے زیر اہتمام …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،سائبر سیکورٹی کو ملک کے دفاع کی طرح ناقابل تسخیر بنانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایگنائٹ اور کمپنی آف انٹیلیجنٹ سسٹمز نیٹ ورک ریسرچ (سی آئی ایس این آر)کے زیر اہتمام ”الیکٹرو کیور میٹر لس سمارٹ میٹرنگ“ مشین کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشین بجلی کے لائن لاسز اور چوری کی روک تھام کے لئے معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وزارت پاور ڈویژن کے ساتھ مل کر اس مشین کو ملک بھر میں متعارف کرائیں تاکہ چوری اور دیگر نقصانات کو روکا جا سکے، اس حوالے سے وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان سے میٹنگ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگنائٹ کے ساتھ مل کر خابوں کی تعمیر کرنے جارہی ہے، ہمارے دیگر منصوبوں کے ساتھ یہ منصوبہ بھی تھا کہ ایسی مشین مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے جس سے بجلی چوری اور دیگر نقصانات پر قابو پاجاسکے کیونکہ اس وقت ملک کو دیگر درپیش مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ توانائی کا بحران بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو کیور میٹر لس سمارٹ میٹرنگ مشین کو تیار کرنے میں ایگنائٹ ، یو ای ٹی پشاور اور سی آئی ایس این آر نے مل کر کام کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔