
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو کنٹری ڈائریکٹر ایگناشیو ارتضیٰ کی قیادت میں یو این ڈی پی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی سطح پر ٹیکنیکل استعداد کار میں اضافہ، ٹریننگ پروگرام اور دیگر معاونت سمیت باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو این ڈی پی کے وفد نے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے انہیں اس سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔