وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سبکدوش ہونے والے کینیڈین ہائی کمشنر پیری جان کالڈرووڈ کی ملاقات‘ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سبکدوش ہونے والے کینیڈین ہائی کمشنر پیری جان کالڈرووڈ کی ملاقات‘ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی دوطرفہ تعلقات میں مواقع سے بھرپور استفادہ کے لئے سیاسی اور سینئر حکام کی سطحوں پر وسیع تر رابطے استوار کرنے پر اتفاق اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تعلقات میں مواقع سے بھرپور استفادہ کے لئے سیاسی اور سینئر …

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سبکدوش ہونے والے کینیڈین ہائی کمشنر پیری جان کالڈرووڈ کی ملاقات‘ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
دوطرفہ تعلقات میں مواقع سے بھرپور استفادہ کے لئے سیاسی اور سینئر حکام کی سطحوں پر وسیع تر رابطے استوار کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تعلقات میں مواقع سے بھرپور استفادہ کے لئے سیاسی اور سینئر حکام کی سطحوں پر وسیع تر رابطے استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے کینیڈین ہائی کمشنر پیری جان کالڈرووڈ کی پیر کو وزارت خارجہ امور میں ہونے والی ملاقات کے دوران پایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے پاک کینیڈا تعلقات میں بہتری کے لئے سبکدوش ہونے والے کینیڈین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اور ان کی آئندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ کالڈرووڈ نے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں جاری کینیڈین تعاون پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت دوطرفہ تجارتی تعلقات اور پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہاں ہے اور اس ضمن میں اسلام آباد میں کل وقت ٹریڈ کمشنر کی تعیناتی کی گئی ہے جو مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ دوطرفہ تعلقات کی صلاحیت کے پیش نظر سیاسی اور سینئر عہدیداران کی سطح پر رابطوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں