وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بےگناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت

79

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بےگناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جو کہ قابل مذمت ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر دباﺅ ڈالنا چاہئے۔