وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پرنس رحیم آ غا خان کو پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نور خان ایئربیس سے رخصت کیا

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پرنس رحیم آ غا خان کو پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نور خان ایئربیس سے رخصت کیا

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پرنس رحیم آ غا خان کو پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل کے روز نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔رخصتی کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شہزادہ رحیم آغا خان کو ایک خصوصی فوٹو البم پیش کیا جس میں ان کے دورے کے دوران اہم ملاقاتوں اور یادگار لمحات کی تصاویر شامل تھیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاح و بہبود، تعلیم اور معاشی ترقی کے شعبوں میں اس ادارے کی خدمات انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اے کے ڈی این کے فلاحی، تعلیمی اور معاشی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے ملک بھر میں مثبت اثرات کو تسلیم کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ شہزادہ رحیم آغا خان کا یہ دورہ پاکستان اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مزید خبریں