وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز ہونے کی دلی مبارکباد پیش کرتا …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز ہونے کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس امید کے ساتھ آپ کی نئی ذمہ داریوں کی تکمیل دیکھ رہی ہے کہ آپ اپنی قیادت، بصیرت اور جرات کے ساتھ مادرِ وطن کے دفاع، استحکام اور عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سچے سپاہی کے طور پر آپ کی خدمات ہمیشہ قابلِ فخر رہی ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ آپ آنے والے چیلنجز کو بھی دانشمندی اور عزم کے ساتھ سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں آپ نے جس طرح آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو شکست فاش دی، یہ قابل فخر کارنامہ تھا اور دنیا اس کی معترف ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی، حفاظت اور استقامت عطا فرمائے۔