وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ہنگری کے سفیر استوان زاب کی ملاقات

75
APP51-12 ISLAMABAD: March 12 - Ambassador of Hungary Istvan Szab made a courtesy call to the Federal Minister for Inter Provincial Coordination Dr. Fehmida Mirza. APP

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ہنگری کے سفیر استوان زاب نے منگل کو یہاں خیرسگالی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کھیلوں بالخصوص تیک بال میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے حوالہ سے بہت مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیک بال ایک دلچسپ کھیل ہے اور پاکستان میں یقینی پذیرائی حاصل کرے گا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کھیلوں کے حوالہ سے جدید خطوط پر تربیت کے حوالہ سے پاک۔ہنگری تعاون بہت کارآمد ہو سکتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کھیلوں کے سامان کی برآمد پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے تیک بال گیم کا تعارف پیش کیا۔ ہنگری کے سفیر نے کہا کہ تیک بال ایک دلچسپ کھیل ہے، تیک بال کے کھیل کو جلد اولمپک مقابلوں میں شامل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری سفارتخانہ پاکستان تیک بال فیڈریشن کے تعاون سے اپریل میں تیک بال کے تعارف کے حوالہ سے مختلف ایونٹس کا انعقاد کر رہا ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ موجودہ حکومت کھیلوں کی ہر سطح پر ترقی اور حوصلہ افزائی کےلئے سنجیدہ نظر آتی ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔