اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے سپورٹس اینڈکلچر کو فون،خیریت دریافت کیوفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے سپورٹس اینڈکلچر کو فون کیا۔ جمعرات کووفاقی وزیر نے کورونا وائرس سے متاثرہ وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر عبد الخالق ہزارہ کی خریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت …
وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے سپورٹس اینڈکلچر کو فون،خیریت دریافت کی
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے سپورٹس اینڈکلچر کو فون،خیریت دریافت کیوفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے سپورٹس اینڈکلچر کو فون کیا۔ جمعرات کووفاقی وزیر نے کورونا وائرس سے متاثرہ وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر عبد الخالق ہزارہ کی خریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر فیڈرل سپورٹس کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت کریں گے جو جلد منعقد ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ورچوئل کانفرنس میں کورونا وائرس کے بعد کھیلوں پر اس کے پڑنے والے اثرات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔کانفرنس میں کھیلوں کو وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز کے تحت دوبارہ بحال کرنے پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں صوبوں کی طرف سے کھلاڑیوں کی بہتری کے اقدامات پر بھی غور ہو گا۔









