وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ملاقات کی جس میں فاٹا کے عوام کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے امور زیر غور آئے۔ پاکستان بیت المال کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ فاٹا کے عوام کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی، …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ملاقات کی جس میں فاٹا کے عوام کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے امور زیر غور آئے۔ پاکستان بیت المال کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ فاٹا کے عوام کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی، معذور افراد کیلئے مصنوعی اعضاء اور یتیم بچوں کیلئے دارالاحساس کے قیام کے ساتھ ساتھ سکول بنائے جائیں گے۔