اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ بدھ 4ستمبرکو جی ۔13میں وفاقی سرکاری ملازمین کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کریں گے ۔
وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ بدھ کوایفرو(ای ایچ ایف پی آر او ) پراجیکٹ سائٹ کا وزٹ کریں گے اور منصوبے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے ۔
اس موقع پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے حکام وفاقی وزیر کو منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیں گے ۔