وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔ 07 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے …

اسلام آباد۔ 07 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لئے مل بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل تیار کریں۔ اکرم درانی نے کہا کہ جلسے جلوسوں میں لوگوں کو دور نہیں کیا جاسکتا۔ اگر دور کریں یا تلاشی لیں تو لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔